گجراتی آلو بنانے کی ترکیب
تیاری کا مکمل وقت15 منٹ
پکانے کا وقت35 منٹ
Ingredients – اجزاء
1 آلو آدھا کلو2 نمک حسب ذائقہ3 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد4 کشمیری لال مرچ ایک سے دو عدد5 ٹماٹر دو عدد6 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ7 کڑی پتے حسب پسند8 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ9 ہری مرچیں دو سے تین عدد10 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
1آلوؤں کو ابال کر چھیل کر ٹھنڈے کر لیں اور چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ کر رکھ لیں۔2کشمیری مرچوں کو صاف دھو کر گرم پانی میں ابال لیں اور بلینڈر میں لہسن،زیرہ اور ٹماٹروں کے ساتھ پیسٹ بنا لیں۔3پین میں کوکنگ آئل میں ہری مرچیں اور کڑی پتے ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں مرچوں کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔4آخر میں اس میں نمک اور کٹے ہوئے آلو ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
