پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہو گا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیمیں سہ پہر ساڑھے تین بجے میدان میں اتریں گی۔ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
ون ڈے کے بعد اب ہو گی ٹی ٹوئنٹی سیریز، راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،،دونوں ٹیمیں سہ پہر ساڑھے تین بجے ان ایکشن ہونگی۔ دونوں ٹیموں نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ میں مزید نکھار لانے کے لیے تین گھنٹے ٹریننگ کی۔قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ون ڈے کی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گے، اچھے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان چیبابا کا کہنا ہے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتیں گے، تیسرا ون ڈے جیتنے کے بعد اعتماد آیا ہے۔انجرڈ شاداب خان پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
