پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں آئی ای ڈی دھماکے میں سابق ٹی وی اینکر یما سیاوش کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سابق ٹی وی اینکر یما سیا وش جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا نے سابق ٹی وی اینکریما سیا وش کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں افغان صحافی کے ساتھ دیگر 2 افراد بھی دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں آئی ای ڈی دھماکے میں یما سیاوش کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
