مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر مریم نواز کی نیب دفتر میں آمد پر ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد ہیں جنہیں مقدمے میں ضمانت نہ کرانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کےمطابق سیف سٹی اتھارٹی کی کال پر خواجہ عمران کی گاڑی کو روکا گیا تھا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ خواجہ عمران کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لنک روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتاری سے قبل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران کا کہنا تھا کہ پولیس کو نیب دفتر کے باہر ہنگامے کے دوران میری گاڑی کی فوٹیج ملی ہے، میرے ساتھ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور حماد عابد نے کہا ہےکہ گاڑی نیب کی جانب سے تھانہ چوہنگ کے مقدمے میں مطلوب تھی، اس گاڑی کو مریم نواز کی پیشی پر نیب حملے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
سی ٹی او کے مابق گاڑی کو تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں