نو منتخب امریکی صدر اور نائب صدر کے لیے عرب دنیا سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

عرب رہنماوں نے جو بائیڈن کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وائٹ ہاؤس کا نیا مکین مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ امریکہ اور عرب تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرے گا۔
ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید آل نھیان نے امریکی انتخاب میں کامیابی پر جو بائیڈن اور کملا ہیرسن کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ’جو بائیڈن اور کملا ہیرسن کو امریکی انتخاب میں کامیابی پر مبارکبارد۔ امریکی عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے ہماری مخلص خواہشات‘۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شہزادہ محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ ’متحدہ عرب امارات اور امریکہ مضبوط تاریخی شراکت کے ساتھ دوست اور اتحادی ہیں۔ اس شراکت کو ملکر مضوط بنانے کے منتظر ہیں‘۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پیغام میں امریکا کے منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو مبارک باد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم پانچ دہائیوں پر محیط اسٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی ہفتے کو جو بائیڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر السیسی نے دونو ں دوست ممالک اور عوام کے مفاد میں مصر اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے تعاون اور مشترکہ اقدام پر زور دیا۔
سلطنت آف عمان کے سلطان ھیثم بن طارق نے جو بائیڈن کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے جس میں عوام اعتماد جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
عراق کے صدر برھوم صالح نے ٹویٹ کی کہ ’بائیڈن کے ساتھ مشترق وسطیٰ میں امن اور استحکام کو مستحکم کرنے کے منتظر ہیں‘۔
’جو بائیڈن ’ایک بہتر عراق کی تعمیر کے لیے‘ ایک دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔ ہم اپنے مشترکہ اہداف کے حصول اور پورے مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کے منتطر ہیں‘۔
اردن کے شاہ عبداللہ جو بائیڈن کے ساتھ مضبوط ذاتی تعلقات رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اردن اور امریکہ کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں‘۔
لبنان کے صدر میشعل عون نے امریکہ اور لبنان کے تعلقات میں ’توازن کی واپسی‘ کی امید کا اظہار کیا ہے۔
سوڈان کے عبوری وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے ٹویٹر پیغام میں سوڈان کے عوام کی جانب سے جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو علی الترتیب صدر اور نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا ’’ہم چاہتے ہیں کہ دونوں رہنماؤں کے ساتھ مل کر سوڈانی عوام اور حکومت کے درمیان دوستی اور تعاون کے رابطے استوار کیے جائیں۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں