لاہور: کورونا، شہر کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر شہر کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہر کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کی منظوری انسداد کمیٹی برائے کورونا نے دے دی ہے۔لاہور کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا ان میں انار کلی ، مزنگ ،گلشن راوی ، ڈی ایچ فیز 6 ایل سیکٹر اورعسکری الیون کے کچھ علاقے شامل ہیں۔ رضا بلاک ، سکندر بلاک ، عمر بلاک ، گارڈن ٹاؤن ٹیپو بلاک اور بابر بلاک میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔
کورونا کی دوسری لہر، پنجاب حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کچھ دیر قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاوَن کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں پر بھی بوجھ بڑھ گیا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرمارکیٹوں کو بند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شادی ہالوں میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں