عسکری حکام قومی سلامتی کی صورتحال پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 11 نومبرکو طلب کرلیا۔صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیاقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندو ں کو مدعوکیاگيا ہے، اس کے ساتھ آزادکشمیرکے صدر و وزیراعظم اورگلگت بلتستان کے قائم مقام وزیراعلیٰ کو بھی مدعوکیاگيا ہے۔اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت 11 نومبر دوپہر2 بجے ہوگاجس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں