ترک لیر اکی قدر میں بدترین تاریخی کمی ، ملک بحران کا شکار

ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے داماد نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تقریبا پانچ سال وزیر خزانہ کی حیثیت سے کام کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیرات البیرک نے اعلان کیا کہ وہ صحت کی خرابی کی وجہ سےاپنی وزارتی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران ترک لیرا کی قدر و قیمت میں ڈرامائی کمی آئی ہے۔ ترک منڈیوں میں افراط زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ترکی ان دنوں معاشی بحران کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں