سڑک سے گزرتی کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

(نامہ نگار جرمنی) یوں تو جرمنی میں آئے دن مختلف حادثات خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم فرانکفرٹ سے آشافن برگ کی سمت موٹروے نمبر 3 پر جاتے ہوئے ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور نے حاضر دماغی اور پھرتی کا عملی مظاہرہ کر تے ہوئےبروقت کار سے اتر گیااورزخمی ہونے سے محفوظ رہا۔
جی ہاں، یہ واقعہ جرمنی کے شہر فرانکفرٹ سے آشافن برگ کی سمت موٹروے نمبر 3 کی سڑک پر اس وقت پیش آیا جب سڑک سے گزرتی ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔یوں گاڑی میں آگ بھڑکتے دیکھ کر دوسری گاڑی میں موجود لوگوں نے نہ صرف مشکل میں گھرے ڈرائیور کا پیچھا کیا بلکہ بروقت فائر بریگیڈ کو اگاہ کر دیا.فائر بریگیڈ نے 15 منٹ کے اندر پہنچ کر آگ بجھائی جبکہ فائر بریگیڈ کے آنے تک رستے سے گزرنے والے چند بہادر نوجوانوں نے ڈرائیونگ لائیسنس کے حصول کے دوران ملنے والی تربیت کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر وے پر چلنے والی ٹریفک کو محفوظ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں