خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں ہوائی اڈے کے قریب چار گاڑیوں میں سوار درجن سے زائد حملہ آوروں نے پہلے ایک فوجی چوکی پر گرنیڈ پھینکے اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
عراق کے دارالحکومت میں ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی چیک پوسٹ پر مسلح حملہ آور نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں ہوائی اڈے کے قریب چار گاڑیوں میں سوار درجن سے زائد حملہ آوروں نے پہلے ایک فوجی چوکی پر گرنیڈ پھینکے اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 8 اہلکار زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوج اور پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش میں قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
