ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد :انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ، ملک کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 34 پیسے مہنگا ہوکر 288 روپے 43 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 287.9 پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر ٹریڈ ہو ا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 65 پیسے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں