ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز رفتار رکشہ نہر میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔رکشے میں 28 افراد سوار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ تیز رفتار چنگ چی لوڈر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں گر گیا۔
ریسکیو آفیسر فضل منان کے مطابق رکشہ نہر میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ڈوبنے والے 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا چورنگی کے قریب واقع کیمیکل کمپنی کے ایک ٹینک میں کام کرتے ہوئے 6 مزدور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق فیکٹری میں مزدور ٹینک کی صفائی کر رہے تھے کہ ٹینک میں ڈوب گئے۔ مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ٹینک سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
