جلد کورونا ویکسین دستیاب کرنے کے قابل ہو جائیں گے، ڈاکٹر جاوید اکرم

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس لاہور کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین پاکستان میں چھ سے آٹھ ہفتے میں دستیاب ہونا چاہیے، 35 فیصد لوگوں کو ویکسین لگ جائے گی تو یہ وباء کنٹرول میں آ جائے گی۔
وائس چانسلر یو ایچ ایس لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ بہت جلد عوام کو کورو نا وائرس ویکسین دستیاب کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پاکستان میں 3 ہزار لوگوں پر ویکسین ٹرائی کی ہے، ویکسین کا فیز تھری بی ٹرائل پورے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ یہ ویکسین پاکستان میں چھ سے آٹھ ہفتے میں دستیاب ہونا چاہیے، 35 فیصد لوگوں کو ویکسین لگ جائے گی تو یہ وباء کنٹرول میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ویکسین کے ٹرائل اپنے عوام پر ہونا چاہئیں، امریکا اور چین میں کیے گئے ٹرائل، ہوسکتا ہے کہ ہمارے ہاں موثر نہ ہو۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ ابھی تک 3 ہزار لوگوں میں ٹیسٹ کیے ہیں، اینٹی باڈیز ریسپونس بہت اچھا ہے، ویکسین لگانے کے 28دن بعد جب ٹیسٹ کرتے ہیں تو اچھا رزلٹ مل رہا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں