اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ بلاول کا انکوائری رپورٹ پراتفاق اورنوازشریف کا نا اتفاق پی ڈی ایم کے نفاق کا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ٹوئٹرپر کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا انکوائری رپورٹ پر اتفاق اورنوازشریف کا نا اتفاق پی ڈی ایم کے نفاق کا ثبوت ہے۔
شبلی فرازنے کہا کہ اب انہیں دوسرے کے بعد ایک تیسرے میثاق کی بھی ضرورت پڑے گی، جس تحریک کی نہ کوئی سمت ہو اورنہ ایک نظریہ اس کا کوئی مستقبل نہیں۔
