چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اب جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا۔
گلگت کے علاقے بارگو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت کے عوام کے درمیان کھڑے ہیں، کسی کو ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے اور گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں کا تحفظ کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا۔
