گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے 24 میں سے 23 نشستوں پر 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے عوامی رائے بھی سامنے آ گئی ہے۔گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ سروے کیے گئے جس میں عوام سے ان کی پسندیدہ جماعت سے متعلق رائے لی گئی۔
فوٹو :بشکریہ گیلپ پاکستان
سروے میں شامل ووٹرز نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں اپنی پہلی پسند پاکستان تحریک انصاف، دوسری پیپلز پارٹی اور تیسری پسند مسلم لیگ ن کو قرار دیا۔
گیلپ سروے کے مطابق 27 فیصد ووٹرز نے تحریک انصاف کو اپنی پہلی پسند قرار دیا جب کہ 24 فیصد نے پیپلز پارٹی اور 14 فیصد نے مسلم لیگ ن کو اپنی پسند قرار دیا۔ سروے میں شامل 6 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ کسی جماعت کو ووٹ نہیں دیں گے۔
فوٹو :بشکریہ گیلپ پاکستان
دوسری جانب پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 35 فیصد کے ساتھ ووٹرز کی پہلی پسند نظر آئی جب کہ 26 فیصد نے پیپلز پارٹی کو اپنی پسند قرار دیا اور 14 فیصد ووٹرز مسلم لیگ ن کوپسند کرتے نظر آئے۔
فوٹو :بشکریہ گیلپ پاکستان
12 فیصد ووٹرز نے آزاد امیدواروں کے حق میں رائے دی جب کہ ایک فیصد نے کہا وہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
فوٹو :بشکریہ گیلپ پاکستان
