تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
45 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
6 افراد
Ingredients – اجزاء
1 قیمہ آدھا کلو2 چاول دو پیالی3 مسور کی دال ایک پیالی4 نمک حسب ذائقہ5 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ6 پیاز ایک عدد7 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ9 کری پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ10 سویا چوپ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ11 کوکنگ آئل آدھی پیالی
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
1سب سے پہلے چاول اور دال کو الگ الگ بھگو دیں،پھر ایک پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور ساتھ ہی قیمہ (ہاتھ کا کٹا ہوا) ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک فرائی کریں۔2پھر ادرک لہسن کا پیسٹ،نمک،ثابت گرم مصالحہ،ہلدی اور کری پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھائی سے تین پیالی پانی ڈال کر پکائیں۔3ابال آنے پر اس میں چاول اور دال کو پانی نکال کر ڈال دیں اور جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں سویا ڈال کر مکس کریں اور دم پر رکھ دیں۔
