محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق جموں و کشمیر میں موسم میں تبدیلی آئے گی جس دوران پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری ہوگی۔
جموں و کشمیر کے محکمہ موسمیات نے آج سے وادی کشمیر میں برف باری اور بارشوں کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق جموں و کشمیر میں موسم میں تبدیلی آئے گی جس دوران پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ برف باری زوجیلہ اور دراس میں بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 14 اور 15 کو بالائی علاقوں گریز، زوجیلہ، سونہ مرگ، بانہال میں درمیانہ سے بھاری درجہ کی برف باری ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ہلکی برف باری اور جموں کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 16 سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا۔ ادھر موسمی ایڈوائزری کی وجہ سے بانڈی پورہ ضلع حکام نے گریز روڑ بند کردیا ہے۔
