مفتی طارق مسعود معروف عالم دین ہیں جن کے بیانات بہت دلچسپی سے سنے جاتے ہیں۔ انکی 4 سال کی لڑکیوں سے شادی کی آفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور لوگوں نے مفتی طارق مسعود کو کڑیتنقید کا نشانہ بنایا۔اپنے اس کلپ میں مفتی طارق مسعود کہتے ہیں کہ تین شادیاں طلاق یافتہ سے کرلیں، آخری والی شادی میں کنواری سے کرائوں گا۔ یہ میرا وعدہ ہے۔تین شادیاں طلاق یافتہ سے کرلو، چوتھی شادی میں نے کنواری سے نہ کرائی تو میرا نام بدل دینا، یہ میراوعدہ ہے۔مفتی طارق مسعود پیشکش کرتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ اگر سولہ سال کی کنواری لڑکی نہ ملی تو 2 آٹھ آٹھ سال کی لڑکیوں سے شادی کرائوں گا ورنہ 4، 4 کی چار لڑکیوں سے شادی کرائوں گا،اس ویڈیو میں مفتی طارق مسعود کی بات پر حاضرین کے قہقہے سنے جاسکتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ جو حضرات قہقہے لگارہے ہیں وہ بھی 4 سال یا 8 سال کی بیٹی کے باپ ہوں گے۔ ایسی باتوں کی قطعی طور پر حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہئے۔ایک اور ویڈیو میں مفتی طارق مسعود کہتے ہیں کہ اپنی بیٹیوں کی تعلیم پر پیسے ضائع مت کریں، انکی بچپن میں ہی شادی کرکے سسرال کے حوالے کردیں، اسلام میں نابالغ بچی کی شادیکی اجازت ہے، وہ خود ہی اسکی تعلیم اور پرورش پر خرچ کریں۔ لڑکی کی تعلیم کا فائدہ تو سسرال نے ہی اٹھانا ہوتا ہے۔صحافی سبوخ سید نے مفتی طارق کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں مکتب دیوبند کے مشہور مفتی طارق مسعود ہیں ۔ آپ کشمور واقعہ پررو رہے ہیں اور ان کی گفتگو سماعت فرمائیں یہ آٹھ آٹھ اور چار چار کی بچیوں سے لوگوں کی شادیاں کروا رہے ہیں۔جو لوگ قہقہے لگا رہے ہیں کاش وہ ایک بار اپنی چار سالہ بہن، بیٹی کا ہی سوچ لیتے۔فوادچوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملائوں کی وجہ سے ہمارا معاشرہ ایکخوفناک معاشرتی بحران میں دھنس چکا ہے،سینکڑوں لوگ ان کی جاھلانہ گفتگو سنتے اور متاثر ہوتے ہیں،ریاست خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی آ رہی ہے حالت یہ ہے کہ سعودی عرب ایران جیسے ممالک کم عمر بچیوں سے شادی پرہابندی عائد کر چکے ہماری اسمبلی نہیں کرسکی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو کی صاحبزادی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ چار سال کی بچی سے شادی کا لالچ دے رہا ہے۔ایسے موذی جاہل انسان معاشرے کو اسلام کے نام پر اس دنیا میں جہنم بنا رہے ہیں ۔ حکومت کو اس آدمی کو فوری گرفتار کرنا چاہئے۔
