شادی بیاہ کی تقریبات کو چند ماہ کے لیے موخر کر نے کی اپیل،اجتماعات پر دوبارہ پابندیاں

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں اضافے اور دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر ملک میں جزوی لاک ڈاﺅن‘شادی بیاہ کی تقریبات محدودکرنے‘تعلیمی اداروں میں ایس او پیزپر سختی سے عمل درآمد کرنے سمیت کئی اقدامات اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے معتبر حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت اس تجویزپر سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ عوام الناس سے اپیل کی جائے کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات کو چند ماہ کے لیے موخر کردیں اس کے علاوہ عوامی اجتماعات پر بھی دوبارہ پابندیاں لگانے پر غور کیا جارہا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادانہ نقل وحرکت اور شادی بیاہ کی تقریبات میں اضافے کے بعد سے ملک میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ دیکھا جارہا ہے ادھرپچھلے 24گھنٹوں میں ملک میں مزید 17 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جن کے بعد اب تک پاکستان میں عالمی وباءسے مرنے والوں کی مجموعی تعداد7 ہزار 109 ہوگئی ہے. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 تک پہنچ گئی ہے ملک میں کورونا کے 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 24 ہزار 938 زیرعلاج ہیں سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 53 ہزار 873 اور پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 309 ہے‘ خیبرپختونخوا 41 ہزار 723، اسلام آباد 23 ہزار 533، بلوچستان 16 ہزار 328، آزاد کشمیر 5 ہزار 139 اورگلگت میں 5 ہزار 261 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں.
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 462 اور سندھ میں 2 ہزار 722 اموات ہو چکی ہیں خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 305، اسلام آباد 253، بلوچستان 155، ?گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 119 ہو گئی ہے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا اسی طرح صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں.
این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز11 بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں دوسری جانب وائرس سے دنیا میں 5 کروڑ 37 لاکھ 46 ہزار 944 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ 9 ہزار 408 اموات ہوئی ہیں اب تک کورونا کے 3 کروڑ 75 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں.
دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 49 ہزار 975 اموات اور ایک کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 225 اور 87 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 946 اور 58 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں.
فرانس میں 19 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 43 ہزار 892 جان کی بازی ہار چکے ہیں روس میں 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 32 ہزار 443 تک پہنچ چکی ہے اسپین میں 14 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 40 ہزار 769 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ‘ ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار 45 ہلاک ہوئے ہیں اٹلی میں ایک بار پھر مکمل جبکہ اسپین اوربرطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں جزوی لاک ڈاﺅن نافذکردیئے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں