مختاریا انہاں نوں سمجھا ۔۔کورونا دوبارہ آ گیا ای

ندیم افضل چن نے ایک بار پھر لوگوں کو کورونا کے حوالے سے اپنے مخصوص انداز میں خبردار کر دیا
وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے ایک بار پھر لوگوں کو کورونا کے حوالے سے خبردار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینوں کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ کے وقت وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کی واٹس ایپ آڈیو گفتگو لیک ہوئی تھی جس میں وہ پنجابی زبان میں مخصوص انداز میں اپنے دوست کو مخاطب کرتے ہوئے گھر بیٹھنے کی ہدایت دے رہے تھے۔
وزیر اعظم عمران خان کے مشیر ندیم افضل چن اپنی ایک لیک آڈیو میں کہتے سنے جاسکتے تھے کہ بہت سیریس بیماری ہوگئی ہے، گھر کے اندر چپ کر کے بیٹھو اور بچوں کو بھی باہر نہ نکلنے دوندیم افضل چن نے ضدی ”مختارے“ کو ڈرانے کے لیے پیار سے ایک بات سمجھاتے ہوئے کہا تھا کہ’‘مختاریا! کم از کم ہزاراں لوگ مردے پیئے نئیں“ اندازہ کوئی نہیں کیوں کہ حکومت بتا نہیں رہی آڈیو میسج کے لیک ہونے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ندیم افضل چن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں کی ملاقات قریبی دوست مختار حسین باجوہ عرف مختاریا سے کروائی تھی۔
یہ ویڈیو کورونا کے تناظر میں خوب وائرل ہوئی تھی اور لوگوں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک دوسرے کو مختاریا کی مثالیں دیتے تھے۔پاکستان میں کورونا پر قابو پا لیا گیا تھا لیکن ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے جس میں اضافے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،جب کہ اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔اسی کے پیش نظر ندیم افضل چن نے ایک بار پھر لوگوں کو خبردار کر دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ مختاریا انہاں نوں سمجھا ۔۔کورونا دوبارہ آ گیا ای۔انہوں نے لوگوں کو ایک بار پھر گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں