عرفان محسود سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والے واحد کھلاڑی بن گئے

100 پائونڈ وزن کیساتھ 2 انگلیوں پر 16 پش اپس لگا کرپش اپس کاسب سے مشکل اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ پھر توڑ دیا ، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی 37 ویں ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق کردی
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود پش اپس کے سب سے زیادہ ریکارڈز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ عرفان محسود نے 100 پائونڈ وزن کے ساتھ 2 انگلیوں پر 16 پش اپس لگا کر پش اپس کاسب سے مشکل اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ ایک بار پھر توڑ دیا ۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی عرفان محسود کے 37 ویں ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے ،عرفان محسود نے اس سے قبل 12 پش اپس کا ورلڈ کا ریکارڈ بنایا تھا،پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے 14 اگست کو یہ ریکارڈ بنانے کوشش کی تھی ۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل عرفان محسود نے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک پاؤں پر 48 پش آپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا تھا، اس پہلے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے ایک منٹ میں 34 پش آپس لگائے تھے۔ عرفان محسود بھارت، امریکا، عراق، برطانیہ، فلپائن اور اٹلی کے کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑ چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ عرفان محسود متعدد بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں