سونے کی طلب میں رواں سال کے دوران سب سے زیادہ کمی

سونے کی طلب میں گذشتہ 11 سال کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل (ڈبلیو جی سی) کی رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 کی وبا کی وجہ سے سونے کے سرمایہ کار اور صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں رواں سال سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020 کی سہ ماہی کے لئے سونے کی طلب 892.3 ٹن کم ہوئی جو 2009 کے بعد سے سونے کی عالمی طلب میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔ ڈبلیو جی سی کے مطابق 2020 کے آغاز کے مقابلہ میں تیسری سہ ماہی کے دوران سونے کی طلب میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے باعث سونے پر سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار اور عام صارف کے متاثرہونے کی وجہ سے سونے کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں