تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
50 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
4 افراد
Ingredients – اجزاء
1 مچھلی آدھا کلو2 نمک حسب ذائقہ3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ4 سرکہ دو کھانے کے چمچ5 کالی مرچ گدری ہوئی ایک چائے کا چمچ6 پیاز دو عدد7 ہری مرچیں تین سے چار عدد8 میدہ دو کھانے کے چمچ9 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
1مچھلی کے فنگرز کاٹ لیں اور ان کو ادرک لہسن،نمک،سرکہ اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ لگا کر رکھ دیں۔2پیاز اور ہری مرچوں کو لمبائی میں کاٹ لیں۔3فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور مچھلی پر خشک میدہ چھڑکتے ہوئے اس میں تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔4اسی فرائنگ پین میں پیاز کو دو سے تین منٹ فرائی کریں پھر اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی اور ہری مرچیں ڈال دیں۔5نمک اور کالی مرچ چھڑک کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کرکے چولہے سے اتار لیں۔