کرونا کی دوسری لہر نے پاکستانیوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا ایک ہی دن میں مزید 30سے زائد اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز اور اس سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر سے 27 ویں پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہگزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 410 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 49 لاکھ 21 ہزار 50 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 443 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 811 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 904 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 141 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 26 ہزار 538 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 377 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 23 ہزار 225 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 54 ہزار 738 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 738 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 9 ہزار 993 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 471 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 990 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 309 ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں