پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اللہ کا شکر ہے سب محفوظ ہیں ، یہ ایک خوفناک تجربہ تھا، کار کا توازن بگڑنے سے کار موٹروے کی سائیڈ پر لگے بیریئر سے ٹکرا گئی، یہ ایک شدید حادثہ تھا ، پوسٹ کے ساتھ عامر خان نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں تباہ حال کار دیکھی جا سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں