اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ باشعور عوام نااہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور انجام بھی انتہائی مایوس کن نظر آ رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے شروع دن سے منفی سیاست کر کے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو داؤ پر لگا کر پاکستان سے دشمنی کی ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ باشعور عوام نااہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔
