تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
40 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
5 افراد
Ingredients – اجزاء
1 گول بینگن آدھا کلو2 بھنا ہوا قیمہ ایک پیالی3 نمک حسب ذائقہ4 پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ5 پیاز دو عدد درمیانی6 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ9 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ10 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ11 املی کا رس آدھی پیالی12 کوکنگ آئل آدھی پیالی
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
1بینگن کو صاف دھو کر سائڈ سے کٹ لگائیں اور احتیاط سے دونوں طرف سے تھوڑا تھوڑا گودا نکال لیں۔2کٹ میں ہلکا سا نمک چھڑک کر بینگن کو المونیم فوائل میں لپیٹیں اور گرم اوون میں دس منٹ کے لئے بیک کر لیں (یا گرم توے پر رکھ کر پین کو الٹ کر ڈھک دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے سینک لیں)۔3بینگن کے گودے کو ابال کر گلا لیں اور کچل کر بھنے ہوئے قیمے میں ملا لیں۔4بینگن کو نکال کر ہلکا سا ٹھنڈا کریں اور اس میں بھنا ہوا قیمہ بھر کر اچھی طرح دبا کر بند کر لیں۔5پیاز کو کچی پیس لیں،دھنیا،زیرہ اور ناریل بھون کر پیس لیں۔کوکنگ آئل میں پسی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اس میں لہسن،لال مرچ، ہلدی اور بھنا ہوا پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں بھرے ہوئے بینگن کو احتیاط سے رکھ دیں۔
