ٹرکش پوٹیٹو کوفتہ بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت
20 منٹ
پکانے کا وقت
35 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
3 افراد
Ingredients – اجزاء
1 قیمہ آدھا کلو2 آلو تین عدد درمیانے3 نمک حسب ذائقہ4 پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ5 پسی ہوئی پیاز آدھی پیالی6 ٹماٹر کا ساس ایک پیالی7 چیڈر چیز آدھی پیالی8 بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد9 لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ10 زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ11 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ12 ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی13 انڈا ایک عدد14 ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی پیالی15 کوکنگ آئل حسب ضرورت
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
1صاف دھو کر خشک کئے ہوئے قیمے میں نمک،لہسن،پیاز،لال مرچ،زیرہ،کالی مرچ،انڈا،ڈبل روٹی کا چورا اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح پانچ سے سات منٹ تک ملا لیں۔2پھر اس مکسچر سے لمبوترے سے کوفتے بنا کررکھ لیں،آلوؤں کو چھیل کر موٹے سلائسز کاٹ لیں اور انھیں کوکنگ آئل میں ہلکے سنہری فرائی کر لیں۔3کوفتوں کو دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چار سے پانچ منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔4ٹماٹر کا ساس بنانے کے لئے ایک کھانے کے چمچ مکھن میں ایک کھانے کا چمچ میدہ اور ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر بھونیں، پھر اس میں آدھی پیالی چکن کی یخنی اور آدھی پیالی ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں،نمک ملا کر چولہے سے اتار لیں۔5 چکنی کی ہوئی بیکنگ ڈش میں کوفتوں کو آلو کے سلائسز اور لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچوں کے ساتھ لگائیں۔6پھر اس کے اوپر ٹماٹر کا ساس ڈال کر 180Cپر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کریں۔آخر میں کش کیا ہوا چیز ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لئے گرل کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں