کیا آپ میٹھے اور رسیلے خربوزے کی پہنچان رکھتے ہیں؟

میٹھا خربوزہ خریدنے کے لیے کچھ چیزیں جاننا ضروری ہیں جن سے آپ پھیکے خربوزے گھر لانے اور گھر والوں کی ڈانٹ سے بھی بچ جائیں گے۔

وزن اور ساخت

سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ وہ بھاری ہو اور گول ہو۔

چھلکے پر داغ نہ ہو

اس کی زرد رنگت کے اوپر کوئی داغ یا نقص موجود نہ ہو اور اس پر دیکھیں کہیں معمولی سی دراڑ بھی نہ ہو جو کہ اس کے بہت زیادہ پک کر خراب ہونے کی علامت ہوسکتا ہے۔

دبا کر دیکھیں

جب خربوزہ صحیح معنوں میں پکا ہوا ہوتا ہے تو وہ سخت ہوتا ہے اور اسے ہاتھ سے دبانا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس کے میٹھے ہونے کی بھی نشانی ہے۔

رنگت دیکھیں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا چھلکا صحیح معنوں میں زرد یا پیلا ہو اور اس میں سبز رنگ کی آمیزش نہ ہو، یہ بھی اس کے پکے ہوئے ہونے کی نشانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں