امریکا، 7 روز میں کورونا کے 10 لاکھ نئے کیس رپورٹ

خبر ایجنسی کے مطابق مشی گن اور واشنگٹن میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے جبکہ اجتماعات گھروں تک محدود کر دیئے گئے ہیں۔ امریکا میں کورونا کیسز بڑھنے کی رفتار تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، 7 روز کے اندر 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق مشی گن اور واشنگٹن میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے جبکہ اجتماعات گھروں تک محدود کر دیے گئے ہیں۔ ادھر کورونا کا شکار شخص سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دو ہفتے کے لیے خود ساختہ تنہائی اختیار کر لی ہے اور وہ حکومتی امور گھر سے انجام دیں گے۔ برطانوی ماہرین نے کورونا کی دوسری لہر میں بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ روس میں کیسز بڑھنے پر آئس رنک کو کورونا مریضوں کے لیے عارضی ہسپتال بنا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں