خاتون گلو کارہ نے 22لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کر دیا

پشتو کی ایک خاتون گلو کارہ نے 22لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کر دیا ہے جبکہ مزید12گلو کاروں کو پچاس لاکھ روپے تک ٹیکس جمع کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں پشتو کے خوبرو گلو کارہ کو ایف بی آر کی جانب سے بائیس لاکھ روپے ٹیکس جمع کرنے کا نوٹس جاری کیا گیاتھا پاکستان ، افغانستان ، سعودی عرب ، دبئی سمیت مختلف بیرون ممالک میں شو کرنے اور لاکھوںروپے کے اثاثہ جات کی موجودگی میں خاتون گلو کارہ کو نوٹس جاری کیاگیا تھا جس پر خاتون گلو کارہ نے چیئر مین ایف بی آر کو بھی ہمدردانہ اپیل کی تھی تاہم ایف بی آرکی جانب سے درخواست مسترد کرنے کے بعد خاتون گلو کارہ کی جانب سے ٹیکس جمع کرایا گیا جبکہ مزید بارہ پشتو ، اردو، ہندکو کے خواتین اور مرد ادکاروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ان گلوکاروں کے اثاثہ جات لاکھوں روپے میں بتائے گئے ہیں تاہم انکم ٹیکس کی ادائیگی نہیں کر رہی ہے ۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ انکم ٹیکس کے ذمرے میں لانے کے لئے ایف بی آر نے مزیدکو ششیں تیز کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں