Cpt Safdar

کراچی: صفدر کی متوقع پیشی، سٹی کورٹ میں اضافی پولیس تعینات

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے گرفتار شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی متوقع پیشی کے پیش نظر سٹی کورٹ کراچی میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈنڈا بردار اہلکار جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے باہر تعینات ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی سٹی کورٹ پہنچ گیا ہے۔
بم ڈسپوزل عملے کا کہنا ہے کہ عدالت کی اسکریننگ کی جائے گی، سٹی کورٹ گیٹ سے عدالت کے راستے تک اسکریننگ کی جاچکی ہے ،جبکہ متعلقہ عدالت کی اسکریننگ کیلئے عدالت سے استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں