پولیس نے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایچ او مرزا حسنین کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل میں بدفعلی کرنا ثابت ہوگیا ہے، مزید سیمپلز لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ 9 سالہ بچے سے مدرسہ میں اجتماعی بدفعلی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہاڑی میں 9 سالہ بچے سے مدرسہ میں اجتماعی بدفعلی کی گئی، پولیس نے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایچ او مرزا حسنین کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل میں بدفعلی کرنا ثابت ہوگیا ہے، مزید سیمپلز لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ بدفعلی کیس کے مرکزی ملزمان فرحان اور وقاص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ تیسرے ملزم یاسر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
