فلسطین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے پر متحدہ عرب امارات اور بحرین سے اپنے سفیروں کو احتجاجاً واپس بلا لیا تھا۔
فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے بلائے گئے اپنے سفیروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے پر متحدہ عرب امارات اور بحرین سے اپنے سفیروں کو احتجاجاً واپس بلا لیا تھا۔ دوسری جانب اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بعد بحرینی وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ اسرائیل اور بحرین نے ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانے کھولنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں نے ویزہ سروس شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
