مصر میں ہونے والی ‘سیف العرب 2020’ فوجی مشقوں میں سعودی افواج کی شرکت

مصر کی میزبانی میں‌ ہونے والی ‘سیف عرب 2020’ مشقوں میں خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ سعودی عرب کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی شرکت کی۔
11 / 4 / 1442هـ کو شروع ہونے والی ان مشقوں میں مصر اور سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور اردن کی افواج نے بھی شرکت کی۔ یہ مشقیں مصر میں النجیب ملٹری اڈے پر کی گئیں۔
ان مشقوں کا مقصد ان میں شرکت کرنے والے ممالک کی سرحدوں کی سلامتی ، استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مسلح‌ افواج کو تیار کرنا، دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ، مسلح افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرنا اور مختلف کارروائیوں میں مشرکہ آپریشنز کی تربیت کے ذریعے فوجی اتحادوں کی تربیت کی تربیت دینا ہے۔
سعودی عرب کی افواج کی شرکت کامقصد بھی مملکت کے محافظوں کی عسکری صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنا اور ان کی مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں