“یبہ” : سعودی عرب میں چشموں اور کھجوروں پر مشتمل مشہور وادی

سعودی عرب کے مغرب میں واقع خوبصورت اور سرسبز و شاداب وادیوں میں ایک وادی ‘یبہ’ کہلاتی ہے۔ یہ وادی پانی کے چشموں ، جھرنوں اور کھجور کے درختوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہاں پر مختلف انواع کے کھجور کے درخت موجود ہیں۔
ایک مقامی فوٹو گرافر خالد آل منصورنے ‘وادی یبہ’ کے بارے میں العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کو بتایا کہ یہ وادی قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ پانی اور کھجور کی پیداوار سے بھی مالا مال ہے۔ یہ تھامہ کے علاقے کی مشہور وادیوں میں سے ایک ہے۔ مکہ کے علاقے میں القنفذرہ گورنری کے قریب یہ وادی ربیعہ المقاطرہ اور مرکز القوز کے درمیان واقع ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سعودی فوٹو گرافر خالد نے کہا کہ اسے وادی یبہ جیسے قدرتی حسن سے مالا مال سیاحتی علاقوں سے عشق کی حد تک محبت ہے۔ اس نے وادی کا ایک سے زاید بار وزٹ کیا اور اس کی تصاویر پوری دنیا تک پہنچا کر اس کے جادوئی حسن سے دوسروں کو بھی مطلع کیا۔ خالد آل منصور کا کہنا تھا کہ اس نے قدرتی مقامات کی مصوری کا آغاز اپنے آبائی علاقے قنا سے کیا۔ اس کے بعد اس نے مملکت میں ایسے کئی قدرتی مقامات کی سیاحت کی جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے تھے۔
اس نے بتایا کہ وادی یبہ سعودی عرب کی خوبصورت اور زرخیز وادیوں میں سے ایک ہے۔یہ القنفذہ گورنری سے جنوب میں کوئی 30 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ وادی یبہ کے شمال میں بنی زید، بلاد حرب اور سبت الجارہ جیسے مراکز واقع ہیں جب کہ مشرق میں عسیر، مغرب میں‌بحر احمر،جنوب میں جمعہ ربیعہ المقاطرہ، مرکزحلی پائے جاتے ہیں۔ اس وادی کی لمبائی 100 کلو میتر ہےاس کے چشموں اور نالوں کا پانی وادی بارق اور المجاردہ گورنریوں سے گذر کر بحر احمر میں جا گرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں