لاہور، چھت پر ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

پولیس نے اسلحے کی سرعام نمائش اور ہوائی فائرنگ کی مرتکب خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پسٹل اور گولیاں برآمد
لاہور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خاتون نے چھٹ پر کھڑے ہو کر ہوائی فائرنگ کی تھی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون کو فائرنگ کرتے ہوئے اور اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے شدید تنقید کی اور کہا کہ چونکہ یہ خاتون ہے لہذا ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔لیکن مرد ہو یا عورت قانون تو سب کے لیے برابر ہے۔ملت پارک پولیس نے اسلحے کی سرعام نمائش اور ہوائی فائرنگ کی مرتکب خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ملزمہ عائشہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔
بتایا گیا ہے ملزمہ کے قبضے سے ہوائی میں فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر) محمد اجمل کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پر عمل پیرا ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان نے بروقت کاروائی اور ملزمہ کی گرفتاری پر ایس ایچ او ملت پارک اور ٹیم کو شاباش دی۔قبل ازیں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا،بتایا گیا کہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں منچلوں نے ہوائی فائرنگ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں،جوہر ٹاؤن کے رہائشی چنڈو نامی نوجوان نے گاڑی میں بیٹھ کرکنال روڈ پرفائرنگ کی، گاڑی میں شراب کی بوتلیں بھی پڑی ہوئی تھیں۔
منچلوں کی ہوائی فائرنگ کی موبائل فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ موبائل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا تھا کہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں کنال روڈ پر ایک نوجوان گاڑی میں بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کررہا ہے، گاڑی میں شراب کی بوتلیں بھی پڑی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں