سرگودھا کی سٹون کریشنگ مارکیٹ کے ٹرانسپورٹر،اڈا مالکان اور کریشرز مالکان میں سموگ کی آڑ میں ٹائمنگ کا تنازعہ شدت اختیار کرنے سے بجری کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جس کے تدارک کے لئے ٹرانسپورٹرز اور سپلائرز نے ڈپٹی کمشنر کو مہلت دیتے ہوئے 22نومبر کی ڈیڈ لائن اور 23 نومبر کو ہڑتال اور دھرنا کی دھمکی دے دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ پل 111 کی سٹون کریشنگ مارکیٹ پر لیز ہولڈر اور?کرشرز مالکان ایک پیج پر آ گئے۔ جبکہ پل گیارہ سٹون?ٹرانسپورٹر اور سپلائرز نے کرشرز کی?ٹائمنگ ختم?نہ?کرنے پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور کرشرز مالکان کو مہلت دیتے ہوئے 22نومبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی جس کے ختم ہونے پر 23نومبر کو پل گیارہ سمیت پھٹے لالیاں،چنیوٹ،فیصل آباد میں غیر معینہ مدت کے لیے پیہہ جام ہڑتال ہوگی اور فیصل آباد روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جبکہ 23نومبر سے باڈی والے ٹرک پر 800فٹ اور ڈمپر پر 700فٹ لوڈنگ ہوگی۔
