SAW فورم کی نائب صدر کی قیادت میں وفد کی منیجنگ ڈائر یکٹر PSIC سے ملاقات

ساؤتھ ایشین ویمن فورم کی نائب صدر شیر یں ارشد خان کی قیادت میں وفد نے منیجنگ ڈائر یکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن جمیل احمد جمیل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس میں پسماندہ علاقوں کی خواتین اور کورونا وباء کی وجہ سے درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔
ڈائریکٹر پلانگ خواجہ عمران بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر پسماندہ علاقوں کی خواتین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس اسمر پراتفاق کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کی خواتین محنتی اور جفاکش ہیں اور اگر انہیں مواقع ملیں تو وہ معاشی میدان میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
اس موقع پر منیجنگ ڈائر یکٹر پیسک جمیل احمد جمیل نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تیار ہونیوالی بلیو پوٹری،کیمل سکن،گلاس ورک،ایمبرایڈری،ملبوسات اور دیگر ہینڈی کرافٹس مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ ہے اوورسیز پاکستانی اور بڑے سرمایہ کار اس جانب توجہ دیں تو خطہ سے غربت اور پسماندگی دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
منیجنگ ڈائر یکٹر نے مسائل کے حل اور وفد کی بہالپور میں معاونت کے لیے ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز،بہاولپور کو ہدایت جاری کیں۔وفد میں عائشہ فاروقی،عالیہ خان اور محمد یاسین شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں