گستاخی رسول(ص) کسی صورت برداشت نہیں کرینگے علامہ سعد رضوی کاتحریک لبیک پاکستان کا نیا سربراہ بننے پر پہلا بیان آگیا. علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئیامیر مقرر ۔جماعت کے نئے امیر نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ۔علامہ سعد رضوی ، خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں۔تحریک لبیک کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستانگرائونڈ کے اجتماع میں کیا گیا۔حافظ سعد رضوی اس سے قبل ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تھے۔نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق بطور تحریک لبیک کے سربراہ ان کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ گستاخی رسولۖ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ والد محترم علامہ خادم حسین رضوی کی نصیحت پر عمل کریں گے اور مرحوم کا مشن جاری رکھیں گے۔ اس سے پہلے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو مدرسہ ابوذر غفاری میں سپرد خاک کردیا گیا، اہلخانہ کے مطابق قل خوانی کل صبح 9بجے داتا دربار میں ہوگی ۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی میت کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے مقام تک لانے کیلئے ایمبولینس کو چار گھنٹے کا وقت لگ گیا ۔ علامہ خادم حسین رضوی کی میت ایمبولینس کے ذریعے صبح نو بجکر پانچ منٹ پر گھر سے نماز جناز ہ کی ادائیگی کے مقام مینار پاکستان کیلئے روانہ ہوئی لیکن کارکنوں اور عقیدتمندوںکے بے پناہ رش کی وجہ سے ایمبولینس چار گھنٹے بعد آزادی فلائی اوور تک پہنچ سکی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی میں شرکت کے لئے آنے والوں کارش اس قدر زیادہ تھا کہ ایمبولینس کو مینار پاکستان کی گرائونڈ کے اندرنہ لے جایا جاسکا اورآزادی فلائی اوور کے اوپر ہی کھڑیکر کے نماز جنازہ پڑھائی گئی اور بعد ازاںمیت کو تدفین کے لئے واپس لایا گیا ۔تحریک لبیک پاکستان کے ہزاروں کارکنان اور عقیدت مند علامہ خادم حسین رضوی کی میت لے جانے والی ایمبولینس کے ساتھ پیدل چلتے رہے ۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظربھی دیکھنے میں آئے ، کارکناناور عقیدت مند دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اور شدت غم سے نڈھال نظر آئے ۔ سڑک کے دونوں اطراف جمع ہونے والے لوگ میت لے جانے والی ایمبولینس پر پھولوںکی پتیاں نچھاور کرتے رہے ۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے استاد محترم علامہ عبد الستار سعیدی نے نماز جنازہ کی امامت کی اور بعد ازاں اجتماعی دعا کرائی ۔
