تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مسجد رحمت العالمین سے ملحقہ مدرسہ ابوذر غفاری میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ مینار پاکستان گرائونڈ (گریٹر اقبال پارک )میں ادا کی گئی جس میں ملکبھر سے بڑی تعداد میں تحریک کے کارکنان اورعقیدت مندوں نے شرکت کی ،نماز جنازہ میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نو ر الحق قادری ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات اورمختلف درگاہوں کے گدی نشینوں نے شرکت کی.
