برسلز (یو این این) یورپی یونین کی جانب سے روس کے انٹیلی جنس چیف سمیت 2 افراد پر پابندیاں عائد کردی گئیں، ان دونوں افراد کو 2015 میں جرمنی پر ہونے والے سائبر حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق یورپی یونین نے روس کی فوجی انٹٰلی جنس کے سربراہ ایگور کوستیکوف سمیت 2 افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یورپی یونین کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں افراد نے 2015 میں جرمنی کی پارلیمنٹ پر ہیکنگ کا حملہ کیا تھا۔ ان سائبر حملوں کا ٹارگٹ جرمن پارلیمنٹ سے معلومات چرانا تھا، اس کی وجہ سے کئی روز تک پارلیمنٹ کا کام رکا رہا۔ اس دوران بہت سا ڈیٹا اور کئی ارکان پارلیمنٹ کے ای میل اکاو¿نٹس ہیک کیے گئے، اس حملے سے متاثر ہونے والوں میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل بھی شامل تھیں۔ کیپٹن صفدر کی گرفتاری، جس شخص کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ فون پر کسی سے ہدایات لے رہا ہے، وہ دراصل کون نکلا؟ شہباز گل حقیقت سامنے لے آئے
یورپی یونین کی جانب سے روس کی فوجی انٹٰلی جنس کے سربراہ ایگور کوستیکوف سمیت ایک انٹیلی جنس افسر دمتری بائیڈن پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں اور ان کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔
