حکومت کا نوازشریف کو 15 جنوری تک پاکستان لانے کا اعلان

اسلام آباد (یو این این) حکومت نے نوازشریف کو 15 جنوری تک پاکستان لانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے طریقہ کار طے کرنے کیلئے ترجمانوں سے مشاورت کیلئے اجلاس بلا لیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں کا اہم اجلاس آج شام کو ہوگا، جس میں وزیر اعظم پارٹی ترجمانوں اور رہنماو¿ں کو گائیڈ لائنز دیں گے۔ کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے واقعہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی کوششوں پر بات چیت ہوگی مہنگائی کے خلاف حکومتی سطح پر انتظامات اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں نوازشریف 15 جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہونگے۔ صفدر کے واقعے سے لگتا ہے بلاول نے والدہ کا بدلہ لیا ہے۔ شبلی فراز بولے کہ سپریم کورٹ مریم نواز اور نوازشریف کو جھوٹا قرار دے چکی ہے، نوازشریف کو واپس لانے کی باتیں ہو رہی تھیں، ا±نہوں نے پاک فوج پر توپیں کھول دیں۔ درباری ہر گھنٹے بعد جھوٹ بولنے جاتے ہیں، بہت راستے ہیں جن پر عمل کرکے 15 جنوری تک نوازشریف کو واپس لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں