کورونا، 55سال سے زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کی اجازت دینے کی تجویز

لاہور: پنجاب حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ سامنے آنے پر سرکاری دفاتر کے 55 سال سے زائد عمر اور بچوں کے ساتھ آنے والی خواتین ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے 774 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور گجرات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔ انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ  کورونا کے مریض سامنے آنے پر حافظ آباد اور بھکر میں ایک ایک اسکول جب کہ متعدد اضلاع کے اسکولوں میں کچھ کلاس روم بند کیے گئے ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ شادی ہالز، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں، ورکشاپس اور کام والی جگہوں کے لیے نئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں