عمران خان اپنا قد بڑا کرنے کیلئے نوازشریف کے نام کی رٹ لگاتے ہیں: مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا قد بڑا کرنے کیلئے نوازشریف کے نام کی رٹ لگاتے ہیں، اب یہ معاملات زیادہ دیر نہیں چل سکتے، اب این آر او کی ضرورت عمران خان کو ہے، کراچی واقعہ سے حکومت کی بدنامی ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوئٹہ جلسہ میں نواز شریف خطاب کریں گے، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد آپ نے بہت بدنامی کمالی ہے، کراچی واقعہ سے حکومت کی بدنامی ہوئی، اس واقعہ کی انکوائری کی ضرورت نہیں، حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، ملک میں لوگ آٹا اور چینی کو ترس گئے ہیں۔

 مریم نواز کا کہنا تھا لوگوں کو سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے، برطانیہ عمران خان کی بڑھکوں کو کچھ نہیں سمجھتا۔ لیگی رہنما پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کیلئے کوئٹہ چلی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں