مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولینڈکے صدر اندرج ڈوڈا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ پولینڈ کےصدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اندرج ڈوڈا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے ، تاہم انکی حالت اب بہتر ہے۔
صدرڈوڈا طبی حکام سے مسلسل رابطےمیں تھے، انہوں نے گذشتہ روز وارسا میں قائم عارضی اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ پولینڈ میں مجموعی طورپر کوروناکےدو لاکھ سےزائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔