اسپانوی وزیراعظم اور پاپائے روم میں ملاقات کے دوران ماسک نہ پہننے پر تنازع

ہفتے کے روز اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ویٹیکن میں پاپائے روم سے ایک حکومتی وفد کے ہمراہ ملاقات کی مگر اس ملاقات پر ملاقاتیوں کا کرونا سے بچائو کے لیے ضروری چہرے پر ماسک نہ پہننے پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

ماسک کے بغیر یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں‌ ہوئی ہے جب اسپین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اسپین کو کرونا سے یورپ کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک قرار دیا جا رہا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ جس مقام پر ویٹیکن میں پائے روم اور اسپینی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی اسی مقام پر کچھ وقت پہلے ہونے والی ایک ملاقات میں سوئٹرزلینڈ کے 13 افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی تھی۔

اسپانوی وزیراعظم ویٹیکن میں پاپائے روم کے دفتر کے صحن میں پہنچے تو انہوں‌ نے ماسک پہن رکھا تھا مگر ملاقات میں کسی کو ماسک میں نہیں دیکھا جاسکتا۔

ویٹیکن نے کہا کہ ملاقات میں موجودہ صحت کی ہنگامی صورتحال، یورپی اتحاد کے عمل اور امیگریشن” سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پوپ فرانسس نے ایک تقریر میں سیاست کو ایک رفاہی اور عمدہ عمل قرار دیا اور کہا کہ سیاستدان کا کام قوم کو آگے بڑھنے میں مدد کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں