پاکستان کے اپنے 'نیٹ فلکس' ورژن پر شوبز اسٹارز کیا کہتے ہیں؟

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا اپنا نیٹ فلکس لانچ ہونے ہونے کے لیے بالکل تیار ہے۔ 

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ پاکستان کا پہلا OTT لانچ ہونے جا رہا ہے، (نیٹ فلکس کی طرز پر) ہم نے ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پیمرا کو کہا ہے کہ وہ مواد پر گائیڈ لائن تیار کر لے، جوں ہی پیمرا کی گائیڈ لائن ملتی ہے ہم پرائیویٹ کمپنیز سے کہیں گے کہ ہمارے ساتھ ملیں اور OTT سروس شروع کریں۔

پاکستان میں نیٹ فلکس کے طرز پر آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ لانچ ہونے کی خبر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی خوش ہے۔ اس ضمن میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ ایک بہت زبردست خبر ہے، اس انتہائی اقدام پر فواد چوہدری اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بے حد شکریہ‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘اس سے کئی باصلاحیت افراد کے لیے نئے موقع میسر ہوں گے اور اس سے پاکستان کو عالمی شائقین تک پہنچنے میں مدد ملے گی‘۔

اداکارہ حریم فاروق نے پاکستان میں نیٹ فلکس کے طرز پر آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ لانچ ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ گلوکار علی ظفر نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو بہترین قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں