چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار شوکت علی کو سی ایم ایچ لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شوکت علی کو چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم اب انہیں سی ایم ایچ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال پہنچنے پر ایم ایس سی ایم ایچ بریگیڈیئر عامر بن طاہر نے گلوکار کا استقبال کیا اور ان کو پھول پیش کئے۔ شوکت علی کے بیٹے امیر شوکت علی نے چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طر ف سے بھی شوکت علی کیلئے پھول بھجوائے گئے ہیں۔